اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا ہےکہ مغربی ممالک اور ان کے پٹھو عرب عناصر شام کے خلاف پروپگينڈا کرتے رہتے ہيں کہ شام کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر کاربند نہیں ہے۔ اس بیان میں دنیا کے کسی بھی کونے میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی گئي ہے اور کہا ہےکہ مغربی ممالک شام کے خلاف جھوٹے الزامات لگارہے ہیں اور ان کےپاس کسی طرح کا ثبوت بھی نہیں ہے۔
شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے مغربی ممالک اس طرح کے الزامات لگاکر کیمیاوی ہتھیاروں کو تباہ کرنے میں شام کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اس بیان میں کلورین گيس استعمال کرنے پر مبنی الزامات کی سختی سے تردید کی گئي ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے مغربی ممالک ایسے عالم میں شام پر کلورین گيس کے استعمال کا الزام لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراق پر حملوں میں کلورین گيس استعمال کی ہے۔
.......
/169